محکمہ جیل بلوچستان میں بھرتیوں کی منسوخی کاحکم واپس

بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے محکمہ جیل خانہ جات میں بھرتیوں کی منسوخی کاحکم واپس لےلیا،آئی جی جیل نے تمام جیل سپرٹنڈنٹ کوکامیاب امیدواروں کے تقرر ناموں پرعملدرآمد کی ہدایت کردی۔

محکمہ جیل خانہ جات کے ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نےدو روز قبل جیل خانہ جات میں کی گئی 200بھرتیاں منسوخ کردی تھیں جبکہ صوبائی وزیر داخلہ نے بھرتیوں میں مبینہ طور پر بےضابطگیوں کاالزام عائد کرکے تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی کی تشکیل کااعلان بھی کیاتھا۔

اس دوران آئی جی جیل خانہ جات نےسیکرٹری داخلہ کو بھرتیوں کی منسوخی کےخلاف مراسلہ لکھاتھا جس میں بتایا تھا کہ تمام بھرتیاں قواعدوضوابط کےمطابق کی گئی تھیں،محکمہ داخلہ نے آئی جی جیل کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے بعدمحکمہ جیل خانہ جات میں بھرتیوں کی منسوخی کاحکم واپس لےلیا،نئے احکامات ملنے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے تمام متعلقہ جیل حکام کوکامیاب امیدواروں کےتقررناموں پرعملدرآمد کی ہدایت کردی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے