سری نگر میں گُلِ لالہ کی بہار

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سری نگر میں نرگس کے پھولوں کے باغ کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ ایشیا کا سب سے بڑا باغ ہے۔

سری نگر میں نرگس کے پھولوں کے باغ ہیں جو موسم بہار کی آمد میں رنگوں میں نہا جاتے ہیں

نرگس کے پھولوں کی کاشت تجارتی مقاصد کے لیے کی جاتی ہے اور یہ دوسرے ممالک کو برآمد بھی کیے جاتے ہیں۔

سری نگر میں ’ٹیولپ گارڈن‘ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایشیا میں گُلِ لالہ کا سب سے بڑا باغ ہے۔

پھول کی کاشت سے بہت سے لوگوں کا روزگار وابستہ ہے

نرگس کے پھولوں کے باغات سیاحوں کے لیے بھی بہت کشش رکھتے ہیں

کشمیر کے حالات کی وجہ سے سیاحت کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے لیکن مقامی لوگ اب بھی نرگس کے باغات کی سیر کو ضرور نکلتے ہیں

کشمیر کے ریاستی حکام کو توقع ہے کہ اِس سال سیاحت کی صنعت بحال ہونا شروع ہو جائے گی

سری نگر میں نرگس کے یہ باغ دور دور تک پھیلے ہوئے ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے زمین پر کوئی قالین بچھا دیا گیا ہو

پھولوں کے باغ کا یہ منظر اس قدر دلکش اور پرسکون ہوتا ہے کہ کوئی ذی روح اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا

سری نگر کو قدرت نے دل کھول کر خوبصورت مناظر سے نوازا ہے

بہار میں ہر جانب کھلے پھول کشمیر کے قدرتی مناظر میں مزید رنگ بھر دیتے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے