دوماہ کیلئے پر لیٹ جائیے، 18 لاکھ کمائیے

دو مہینے کے لیے بستر پر لیٹ جائیے اور 18لاکھ روپے کمائیے، اس انوکھی نوکری کے لیے فرانسیسی محققین کو 24صحت مند افراد کی تلاش ہے۔

فرانس کے اسپیس میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں اس نوکری کے لیے عمر کی حد 20سے 45سال مقرر کی گئی ہے، نوجوانوں کےلیے ضروری ہے کہ وہ سگریٹ نوشی نہ کرتے ہوں اور جسمانی طور پر فٹ اور پھرتیلے ہوں۔

ان افراد کو 60دن تک کھانے، پینے اور سونے سمیت تمام ضروریات بستر پر ہی پوری کرنی ہوں گی اور وہ اس دوران بستر سے اٹھیں گے نہیں۔

محققین انسانی جسم پر اس سرگرمی کے اثرات دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ خلا سے واپس آنے والوں کی مدد کی جاسکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے