کلفٹن اور فریئر سے انسانی اعضاء برآمد

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے پوش علاقے کلفٹن اور فریئر سے انسانی اعضاء ملے جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

حکام کے مطابق ہفتے کے روز کلفٹن اور فریئر کے علاقوں سے انسانی جسم کے مختلف حصے برآمد ہوئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ متاثرہ شخص کو وحشیانہ طریقے سے قتل کیا گیا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جو انسانی اعضاء انہیں ملے ہیں ان میں سر اور ہاتھ شامل نہیں۔

فریئر پولیس حکام کے مطابق انہیں پنجاب کالونی میں واقع ایک فٹبال گراؤنڈ سے دو انسانی پاؤں ملے ہیں۔

فریئر پولیس کے مطابق انہوں نے ملنے والے انسانی پیروں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے کلفٹن پولیس کے حوالے کردیا گیا کیوں کہ جمعے کے روز کلفٹن سے انسانی دھڑ ملا تھا جس کے ہاتھ، پاؤں اور سر موجود نہیں تھے۔

ایس ایچ اور کلفٹن فیصل خان نے ڈان کو بتایا کہ اپر گزری میں واقع فاطمہ مسجد کے عقب سے انسانی دھڑ ملا تھا۔

انہوں ںے کہا کہ ممکن ہے فریئر کے علاقے سے ملنے والے پیر اسی شخص کے ہوں جس کا دھڑ گزری سے ملا ہے۔

فیصل خان نے مزید بتایا کہ سر اور دونوں ہاتھ تاحال لاپتہ ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے