دو ستارے ٹکرا کر تباہ ، نئی تصاویر سامنے آگئیں

کرہ ارض سے ڈیڑھ ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع کہکشاں اورائن میں 2 ستارے ٹکراکر تباہ ہوگئے، سائنس دانوں نے نئی تصاویر جاری کردی ہیں ۔

سائنسی جریدے ایسٹروفزیکل جرنل کے مطابق یہ ستارے اورائن مولیکیولر کلاؤڈ ایک کا حصہ تھے اور 5 سو برس پہلے کشش ثقل کے باعث ٹکراکر تباہ ہوئے ، جس سے آس پاس گیس اور گرد بکھر گئی ۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے ستاروں کی ٹکر سے اس قدر توانائی پیدا ہوئی، جس قدر ہمارا سورج ایک کروڑ سال میں پیدا کرتا ہے۔

اس واقعے کا پہلی بار علم 2009ء میں ہوا تھا،اب چلی میں موجو الما ٹیلی اسکوپ سے اس واقعے کی پہلے سے بہتر تصویریں سامنے آئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے