کراچی: لکڑی کی پیٹیوں کے گودام میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے صدر میں فائر اسٹیشن کے قریب لکڑی کی پیٹیوں کے گودام میں آگ لگ گئی ۔

فائربریگیڈ حکام نےگودام میں لگی آگ کوتیسرے درجے کی قرار دیدیا اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلی گئیں۔

فائربریگیڈ حکا م کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چیف فائرآفیسر تحسین احمد صدیقی کے مطابق آگ لگنے والی جگہ پر آتش بازی کا سامان رکھا گیا تھا،آگ لگنے کے بعد دھماکے بھی ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو آگ پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے صدر سے تجاوزات فوری ہٹانے کیلئے کارروائی شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے