برطانوی سائنس دانوں نے39نوری سال کے فاصلے پر کرہ ارض جیسا سیارہ دریافت کیا ہے جس پر پانی موجود ہونے کا امکان ہے۔
سائنس دانوں کی ٹیم کے سربراہ ،یونیورسٹی آف کیل کے ڈاکٹر جان ساؤتھ ورتھ نے بتایا کہ زمین جیسے اس سیارے کو جی جے ون، ون تھری ٹو بی کا نام دیا گیا ہے جو ایک سرد لیکن سرخ ستارے کے مدار میں گردش کررہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سیارہ زمین سے دو گنا بڑا ہے اور اس کا ماحول زمین جیسا ہے ،وہاں پانی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس سیارے پر زندگی کے آثار بھی ہوں۔