مصرکے شہری اخبار میں اشتہار دیکھ کر حیران

مصر کے شہری صبح اخبار میں ایک اشتہار دیکھ کر حیران رہ گئے، جس میں شوہر نے اپنی بیوی سے معافی مانگتے ہوئے طلاق نہ لینے کی گزارش کی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق قاہرہ کا ’عماد محمد‘ خوشگوار زندگی گزار رہاتھا کہ اچانک اس کی’ساس‘ کی طبیعت خراب ہوگئی، اپنی ماں کی خدمت کے لیے عماد کی بیوی کو جانا پڑا، جہاں اس کا قیام طویل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دوران مسائل میں الجھے عماد نے اپنی بیوی سے مطالبہ کیا کہ وہ شوہر یا ماں میں سے کسی ایک کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرے، خاتون نے شوہر پر بیمار ماں کو ترجیح دی اور دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔

تاہم طلاق کے مقدمے کے دوران ہی عماد کے بچوں نے باپ کو قائل کیا کہ انکی ماں کا اپنی ماں کی خدمت کا فیصلہ عین اسلامی تھا، جس کے بعد شوہر نے اشتہار کے ذریعے معافی مانگی اور اپنی شریک زندگی کو پھر سے گھر لے آیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے