مشال قتل:7ملزمان کی عدالت میں پیشی ،ایک روزہ ریمانڈ

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والے مزید 7ملزمان کو عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق انہوں نے آج ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ،جس کےبعد پکڑے گئے ملزمان کی تعداد 16ہوگئی ہے ۔

سول کورٹ نے ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ، 8دیگر گرفتارملزمان چار روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس تحویل میں ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے