عمران خان اور ریحام خان مولانا طارق جمیل کے ہمراہ کونسا حج کریں گے ؟

جویریہ حسن 

اسلام آباد

۔ ۔ ۔

11694983_1609711789317955_6206074123373496120_n

مولانا طارق جمیل کی دعوت پر عمران خان اور ریحام خان حج کریں گے ۔

گذشتہ روز عمران خان اور ریحام خان نے مولانا طارق جمیل کو اپنی رہائش گاہ واقع بنی گالہ میں افطار کی دعوت دی تھی ۔ افطاری کی دعوت میں مولانا طارق جمیل نے عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کو حج کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ۔ عمران خان اور ریحام خان مولانا طارق جمیل کے ہمراہ حج پر جائیں گے ۔ ریحام خان نے خبر کی تصدیق کی ہے ۔

مولانا طارق جمیل ہر سال ایک گروپ کے ساتھ حج پر جاتے ہیں ۔ وہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کر تے ہیں ۔ یہ سہولیات سے بھر پور حج ہو تا ہے جس میں کسی قسم کی تکلیف کا امکان تک نہیں ہو تا ۔ معروف کاروباری شخصیات  ، سیاست دان  اور سرمایہ دار طبقے سے وابستہ افراد کی خواہش ہو تی ہے کہ وہ مولانا طارق جمیل کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرے ۔

 مولانا طارق جمیل کے علاوہ بھی پاکستان میں بڑی تعداد میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز اور مذہبی پروگراموں کے ٹی وی اینکرز ایسا حج کراتے ہیں جس میں مشکلات نہیں ہوتیں تاہم یہ وی آئی پی حج عام آدمی کے بس کی بات نہیں ۔

مولانا حج کے موقع پر جہاں اپنے گروپ کو دینی مسائل سے آگاہ کر تے ہیں وہیں ان کی رہ نمائی بھی کر تے ہیں ۔ مولانا طارق جمیل کے فکر آخرت پر بیانات حج کے دوران حاضرین پر رقت طاری کر دیتے ہیں ۔
مولانا کے ساتھ حج پیکج لینے کے اخراجات تقریبا دس لاکھ روپے سے زیادہ بنتے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے