وفاق المدارس العربیہ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز، ملک بھر سے اڑھائی لاکھ طلباء شریک

دینی مدارس کے سب سے بڑے امتحانی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتما م سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ، ملک بھر سے دو لاکھ چوالیس ہزار نو سو اٹھاسی (244988)طلباء و طالبات امتحان میںشریک ہیں،چاروں صوبوں ،اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل 1629 امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیں ،جن میں 11436 افراد پر مشتمل نگران اور عملہ مقرر کیا گیا ہے ،539 مراکز طلباء جبکہ 1090 مراکز طالبات کیلئے بنائے گئے ہیں ،سالانہ امتحان میں 114013 طلباء اور 143768 طالبات حصہ لے رہی ہیں ،امتحانات 27 اپریل تک جاری رہیں گے ،امسال قرآن کریم حفظ مکمل کرنے والے 70 ہزار 4 بچوں نے بھی امتحان دیا ،

وفاق ا لمدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں بیک وقت پرامن امتحانات کا انعقادوفاق المدارس کا امتیاز ہے،انہوں کہا کہ ہمارے ہاں نقل اور بوٹی مافیا کا کوئی تصور نہیں ہوتا ،نہ ہی پورے ملک سے کہیں لڑائی جھگڑے اور بد امنی کی کوئی شکایت موصول ہوتی ہے جس سے نقص امن کا خدشہ پیدا ہوتا ہو ،انہوں نے میڈیا اور ماہرین تعلیم سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو دعوت دی کہ وہ ہمارے امتحانی نظام کاکھلے دل سے مشاہدہ کریں اور مدارس پر انگلیاں اٹھانے والوں کو اس بے مثال سسٹم سے متعارف کروائیں ،م

ولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں مدارس میں طلباء کو اللہ کے خوف اور خشیت کا درس دیا جاتا ہے ،آج ایسے نظام تعلیم کی ضرورت ہے کہ جس کے ذریعے ایسے افراد تیار کیئے جا ئیں جو معاشرے میں مفید شہری کا کردار ادا کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ تعلیم پر اربوں روپے کا بجٹ خرچ کرنے والے بھی وفاق المدارس جیسے صاف ،شفاف اور بوٹی مافیا سے پاک امتحانی سسٹم کی مثال نہیں پیش کر سکتے ۔

واضح160رہے کہ وفاق المدارس کے امتحانات میں کل 12درجات (کلاسز)کے طلبہ و طالبات شریک ہوتے ہیں ۔جن سے ایک ہفتہ میں مکمل امتحان لیا جاتا ہے۔جبکہ ایک وقت میں ایک ہی کلاس کاایک جیسا پرچہ ہوتاہے۔امتحانات کے انعقاد کے بعد رمضان سے قبل اور شعبان کے آخرمیں ایک ماہ کے اندر نتائج سامنے لائے جاتے ہیں،

رواں سال سالانہ امتحان میں متوسطہ کے 14ہزار355طلبہ ،19طالبات،درجہ ثانویہ عامہ کے 23ہزار 636طلبہ ،خاصہ سال اول میں 41ہزار 143طالبات ،خاصہ سال دوم میں 16ہزار 371طلبہ31ہزار586طالبات ،درجہ عالیہ سال اول میں12ہزار 88طلبہ جبکہ 22ہزار 88طالبات ،درجہ عالیہ سال دوم میں 10ہزار 349طلبہ جبکہ17ہزار 734طالبات ،درجہ عالمیہ سال اول میں 9ہزار 680طلبہ جبکہ 13ہزار 716طالبات ،درجہ عالمیہ سال دوم میں 8ہزار 970سے زائد طلبہ،دراسات دینیہ سال اول میں ایک ہزار265طلبہ جبکہ10ہزار24طالبات ،دراسات سال دوم میں 597طلبہ جبکہ 6ہزار 641طالبات ،تجوید للحفاظ میں 3ہزار 568طلبہ 105طالبات ،تجوید للعلماء میں 493طلبہ جبکہ 567طالبات شریک ہونگے ۔

مجموعی طور پر اس سال شعبہ کتب میں 2لاکھ 4ہزار 180طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہونگے۔جبکہ حفظ و کتب میں مجموعی طور پر3لاکھ 15ہزار 184طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہونگے۔وفاق المدارس کی جانب سے ریکارڈ طور پر مجموعی طور پرشعبہ حفظ کی 300روپے فیس اور درجہ عالمیہ سال دوم کی 520روپے فیس وصول کی جاتی ہے جس میں نہ صرف امتحان لیا جاتا ہے جبکہ ایک ماہ کے کم دورانیہ میں نتائج بھی سامنے لائے جاتےہیں۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت مذکورہ لاکھوں طلبہ کے امتحانات 6روز میںمکمل ہوجاتے ہیں ۔جبکہ مذکورہ امتحانات ملک بھر میں بیک وقت اور ایک ہی کلاس کے ہزاروں طلبہ کا ایک ہی پرچہ ہونے کے باوجود نقل کا کوئی کیس سامنے نہیں آتا ہے ۔

گزشتہ برس وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات میں مجموعی طور پر 2لاکھ 87ہزار 391طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے تھےجبکہ ہر سال مدراس میں پڑھنے و پڑھانے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے اس سال امتحان میں 27ہزار 608طلبہ کا اضافہ ہوا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے