فرض پورا نہ کیا تو خود کو معاف نہیں کرپاؤں گا، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہر شخص کو صفائی کا موقع ملنا چاہیےجس آدمی کا حق مارا جائے اسے صبر نہیں آتا،کیسوں کو جلد نمٹانا بہت ضروری ہے،اپنافرض پورا نہ کیا تو خود کو معاف نہیں کرپاؤں گا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرمنل کیسز میں تفتیش میں بہت خامیاں ہوتی ہیں ۔ الزام لگ جاتا ہے تشہیربھی ہوتی ہے لیکن ثابت کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ ملزم جلد چھوٹ جاتا ہے تو الزام عدالت پر آتا ہے ۔انصاف کی فراہمی کے لیے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل سسٹم میں وکلا کا کردار انتہائی اہم ہے۔سول کورٹ کے کیسز زیادہ پیچیدہ ہوتے ہیں۔وکلاکے تعاون تک کوئی کاوش نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی۔

ہم نے قانون میں تبدیلی لائے بغیر نتائج حاصل کیے ہیں ۔قانون تو وہی ہے مگر شاید جذبے اور نفاذ میں کمی آگئی ہے،ہم اپنی آئینی قانونی اور اخلاقی ذمےداری پوری کریں گے۔قانون میں تبدیلی لائے بغیر بھی اچھا کام کیا جاسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے