پشاور: جمرود روڈ پر ترقیاتی کام سے شہری ذہنی اذیت کا شکار

پشاورکا جمرود روڈ جو یونیورسٹی روڈکےنام سے بھی جاناجاتاہے نہایت اہمیت کا حامل ہے، جہاں پشاورکے اہم تجارتی مراکز قائم ہیں، تاہم پانچ ماہ سے جاری ترقیاتی کام سے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہوچکے ہیں۔

گیارہ کلومیٹر طویل جمرود روڈ جہاں کینٹ اور شہر کے پوش علاقوں کو ملاتا ہے، وہیں اہم تجارتی مراکز بھی یہیں پر قائم ہیں، پانچ ماہ قبل نکاسی آب منصوبے کےلئے سڑک کنارےکھدائی کی گئی جو اب بھی جاری ہے، جس سے تاجر مشکلات کا شکار ہیں۔

سست روی سے جاری ترقیاتی کام سے تنگ جہاں کاروباری افراددکانیں دیگر علاقوں میں منتقل کر رہے ہیں، وہیں مقامی رہائشی بھی مشکلات سے دوچار ہیں، کبھی پانی کی لائن کاٹ دی جاتی ہے تو کبھی بجلی بند کر دی جاتی ہے، نالہ تو بنا نہیں لیکن جو پہلے موجود تھا اس کو بھی توڑدیاگیا، رابطہ پل بھی نہ رہے۔

پشاورڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق ابتدائی طورپر جمرود روڈ کی توسیع اور دیگر کاموں کے لئے تین کروڑ روپے مختص کئےگئے تاہم اب نئی بس سروس اور سروس روڈ کے خاتمہ کے منصوبوں کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے