منسوخ بھارتی نوٹ سے آرائشی اشیاءبنائی جائیں گی

بھارت میں 2016ء میں ہونے والی نوٹ بندی کے بعد ضائع ہونے والے 500 اور1000 والے نوٹ کہاں گئے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں ۔

پچھلے سال مودی سرکار کا نوٹ بندی کا فیصلہ بھارتی عوام کے لئے وبال بن گیا ،کرنسی بحران کی وجہ سے500 اور1000 کے نوٹوں کی بڑی تعداد ضائع ہوئی ۔

اب ریزرو بینک آف انڈیا نے اس مسئلے کا یہ حل نکالا ہے کہ پرانے نوٹوں کو کمپریس کرنے کے بعد بلاکس کی شکل دے دی گئی ہے اور یہ بلاکس اب ٹیبل لیمپس ، ہارڈ بورڈ اور دیگر آرائشی اشیاء بنانے میں استعمال کیا جارہا ہے ۔

اس پراجیکٹ کی ذمہ داری بھارتی ریاست گجرات کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزائن کے آرٹسٹوں کو دی گئی ہے ،ریزرو بینک آف انڈیا نے ڈیزائننگ پر کام کرنے والوں کے لئے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے