ومبلڈن اوپن ٹینس کی انعامی رقم بڑھادی گئی

سال کے تیسرے اور واحد گراس کورٹ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں سنگلز ٹائٹل جیتنے والے کو 22لاکھ پاؤنڈ ملیں گے، جو گذشتہ برس کے مقابلے میں 2 لاکھ پاؤنڈ زیادہ ہیں۔

منتظمین نے بدھ کو بتایا کہ مرد اور خواتین کے سنگلز فاتحین دونوں کے لیے انعام کی رقم میں2 لاکھ پاؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس بار مجموعی انعامی رقم 3کروڑ 16 لاکھ پاؤنڈ ہوگی، جبکہ گزشتہ برس یہ 2 کروڑ 81 لاکھ پاؤنڈ تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے