تلہ گنگ کا ماتم

تلہ گنگ پاک آرمی کے جوان محمد ذیشان ولد محمد عزیز کو آبائ گاؤں بدھڑ تحصیل تلہ گنگ میں جمعہ کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا.24 سالہ محمد ذیشان وانا جنوبی وزیرستان میں ایک جھڑپ میں شہید ھو گیا تھا ..ذیشان شہید غیر شادی شدہ تھا.

تلہ گنگ شہیدوں​ اور غازیوں کی سرزمین ھے جب بھی دشمن نے اپنے ناپاک ارادے پاکستان کے خلاف ظاہر کیے تلہ گنگ کے غیور اور نڑر جوانوں نے وطن کی حفاظت کے لئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ۔تلہ گنگ کے دیہات کا کوئی ایسا قبرستان نہیں جس میں شہید مدفون نہ ھوں لیکن آج میں ایک تلخ سوال اٹھانا چاہتا ھوں وطن سے محبت سے سرشار اس علاقے کو آج تک کی تمام فوجی اور سیاسی حکومتوں​ نے پسماندگی سے دوچار کیوں رکھا ؟

اس خطے نے جرنل کور کمانڈر گورنر اداروں کے سربراہ اور سیکٹری دفاع تک جنم دئے لیکن تلہ گنگ کے یہ سپوت علاقے کے لیے کوئی ڈھنگ کا ھسپتال یا سی ایم ایچ فوجی فاؤنڈیشن ھسپتال ھی نہ بنوا سکے .

اسی طرح یہ علاقہ اچھے تعلیمی اداروں سے محروم ھے اور تو اور چودھری پرویز الٰہی کے دور میں بننے والے ھسپتال کے فنڈز نہ صرف روک دیئے گئے بلکہ لاہور منتقل ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے