فرانس:صدارتی انتخابات کی مہم ختم، کل ووٹ ڈالے جائیں گے

فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے مہم کا وقت ختم ہوگیا، کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آخری صدارتی مباحثے میں صدارتی امیدوار میکرون نے لی پین پر واضح برتری حاصل کرلی ہے۔

صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں اعتدال پسند نوجوان امیدوار ایمانیول میکرون پہلے اور قوم پرست میرین لی پین دوسرےنمبرپر رہیں۔

میکرون کاروباری سرگرمیوں کے حامی اور لی پین تارکین وطن خصوصاً مسلمان ملکوں سے لوگوں کی آمد کو روکنا چاہتی ہیں ۔ وہ فرانس کے یورپ یونین سےعلیحدہ ہونے کی بھی وکالت کرتی رہی ہیں ۔

فرانس کےصدارتی امیدوار میکروں کی انتخابی مہم اور مالی امور سے متعلق ای میل ہیک ہونےکا دعویٰ بھی سامنے آگیا۔

میکروں کی ٹیم نےہیکنگ کو امریکاکی طرح فرانسیسی جمہوریت کو ثبوتاژ کرنےکی سازش قرار دیدیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے