اسپیکر قومی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر جو ہوا، برا ہوا لیکن ہمیں آگے جانا ہے، تعلقات بہتر کرنے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ دورہ افغانستان میں بارڈر سیکیورٹی اور مانیٹرنگ پر کوئی مثبت جواب نہیں ملا، افغان حکام مانتے ہیں کہ ان کا50 فیصد علاقہ ان کے کنٹرول میں نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے واقعے پر افغانستان سے جواب طلب کیا ہے تاحال کوئی مثبت بیان نہیں آیا ،خطے میں سکون کے لئے افغان امن ضروری ہے۔