مولانااعظم طارق کےقتل کا مطلوب ملزم سبطین کاظمی گرفتار

مولانااعظم طارق کےقتل میں مطلوب ملزم سبطین کاظمی13 سال بعد گرفتارکر لیا گیا ۔ملزم کو ایف آئی اے نےاسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا۔

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کالعدم ملت اسلامیہ (اہلسنت والجماعت ) کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کے قتل کیس کے مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

سبطین کاظمی کو فیڈرل انوسیٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مانچسٹر فرار ہوتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ مولانا اعظم طارق کو 6 اکتوبر 2003 کو اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جب وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جھنگ سے اسلام آباد پہنچ رہے تھے . مولانا اعظم طارق چار بار قومی اسمبلی کے جبکہ تین بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہو ئے . ان کا تعلق پنجاب کے ضلع چیچہ وطنی سے تھا .

مولانا اعظم طارق کے قتل کی ایف آئی آر ان کے بھائی کی مدعیت میں اسلام آباد کے گولڑہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔

ایف آئی آر میں سبطین کاظمی کو مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

حکومت نے ان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے