ملتان میں آندھی ،21 سے زائد فیڈرز ٹرپ

ملتان میں آندھی چلنے سے 21 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، میپکو حکام کئی گھنٹے تک فیڈرز کی بحالی کا کام مکمل نہ کر پائی ۔

ملتان میں رات ایک بجے کے قریب تیز آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔ پیراں غائب گرڈ اسٹیشن سے بجلی کے 21 فیڈرز بند ہیں جن میں ہائی کورٹ ، نواں شہر ، جناح ٹاؤن ، گرے والا سمیت نصف سے زائد شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ۔

ان علاقوں میں اب تک میپکو حکام نے بجلی کی بحالی کا کام شروع نہیں کیا جس سے دفاتر اور اسکول جانے والے طلباء کو پانی اور بجلی نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

میپکو حکام کا کہنا ہے کہ آندھی سے متاثرہ فیڈرزکی جلد بحالی کا کام شروع کیا جائے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے