میڈرڈ اوپن جیت کر نڈال عالمی نمبر چار بن گئے

عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن جیت کر لگاتار تیسرا ٹورنامنٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ عالمی درجہ بندی میں چوتھا نمبر بھی حاصل کر لیا ہے۔

فرنچ اوپن سے قبل کھیلے جا رہے میڈرڈ اوپن میں رافیل نڈال نے شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور عالمی نمبر9 ڈومینک تھیم کو اسٹریٹ سیٹ میں 7-6 اور 6-4 شکست دے کر لگاتار تیسرا ایونٹ اپنے نام کر لیا۔

نڈال کی عمدہ فارم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ان کی لگاتار 15ویں میچ میں فتح تھی جس کی بدولت انہوں نے 30واں ماسٹرز ٹائٹل جیتنے کا اعزاز اپنے نام کر کے نوواک جوکووچ کا ریاکرڈ برابر کردیا۔

یہ نڈال کی اپنے کیریئر کے 72ویں ایونٹ میں کامیابی تھی جس میں سے 52 ٹائٹل انہوں نے کلے کورٹ پر جیتے۔

اس سے قبل رافیل نڈال نے موناکو میں کھیلے گئے مونٹی کارلو اوپن اور بارسلونا اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی اور کلے کورٹ پر لگاتار تین ایونٹ جیت کر انہوں نے فرنچ اوپن کیلئے ایک مرتبہ پھر خود کو فیورٹ ثابت کردیا ہے۔

اس ایونٹ میں کامیابی کے بعد رافیل نڈال ترقی کرتے ہوئے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے راجر فیڈرر کو پانچویں پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔

عالمی درجہ بندی میں اینڈی مرے پہلے، نوواک جوکووچ دوسرے، اسٹین واورنکا تیسرے، رافیل نڈال چوتھے اور راجر فیڈرر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے