وزیر اعلیٰ سندھ کاکراچی کے دو کالجز کا دورہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کالجز کے دورے کے دوران کہا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ طلبہ نقل چھوڑ کر محنت سے امتحان دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پی ای سی ایچ ایس بوائز کالج اور ڈی جے سائنس کالج کا دورہ کیا اور طالب علموں سے امتحان کی تیاری اور مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اس موقع پر مراد علی شاہ نے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش ہوں کہ آپ نقل چھوڑ کر محنت سے امتحان دے رہے ہیں۔محنت سے پڑھنے کافائدہ آپ کو مستقبل میں ملےگا۔

انہوں نے طالبعلموں کو بتایا کہ انہوں نے بھی ڈی جے سائنس کالج سے تعلیم حاصل کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پرنسپل آفس میں جاکر اپنے دور طالبعلمی کے پرنسپل کا نام بھی دیکھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے