شمالی و جنوبی وزیرستان،آپریشنز میں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

پاک فوج کی جانب سے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشنز کیے گئے ہیں، جن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل اور جنوبی وزیرستان کے گاؤں پنگی پری خیل میں بھی انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشنز کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں آپریشنز کے دوران بڑی تعدادمیں ایس ایم جیز، اینٹی ایئر کرافٹ گنز، راکٹس، گرینیڈز اور مختلف نوعیت کا بارود برآمدکیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اسلحہ اور گولہ بارود زیر زمین چھپایا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے