انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم، پھلوں کا بادشاہ آگیا

انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم ،پھلوں کا بادشاہ آم بازاروں میں آگیا، مارکیٹو ں میں کئی اقسا م کے آم آ پ کے منتظر ہیں ۔

خوش قسمتی سے پاکستان میں آموں کی پیدوار بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے اور یہاں آموں کی دو سو سے زائد اقسام بھی پائی جاتی ہیں۔

بیس اقسام کے آموں کو توتجارتی بنیاد پر کاشت کیا جاتا ہے، سندھڑی، نیلم، چونسا، انور رٹول، زعفران، لنگڑا، سرولی اور دیسی آم لوگوں کے پسندیدہ ہیں ۔

نا صرف پاکستان بلکہ آم کی کاشت انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سویڈن، ڈنمارک، فلپائن، ملائیشیا، سری لنکا، مصر، امریکہ، اسرائیل، فلوریڈا، برازیل اور ویسٹ انڈیز میں بھی کی جاتی ہے ۔

ماہرین کے مطابق آم کے باغات کی درست طریقے سے دیکھ بھال نہ ہونے سے اچھی فصل نہیں ہو پارہی ۔ ماہرین کے مطابق یہ پھل نہ صرف دل ومعدے کے امراض کودورکرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اس سے پیٹ کی بیماریاں بھی ختم ہوتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے