پی ٹی آئی کا وزیر کرپشن کے الزام میں گرفتار، صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا

zia-ullah-afridi-579x360-770x470

 

 

خیبر پختون خواہ میں انسداد کرپشن اور احتساب کے لیے حال ہی میں قائم ہونے والے کمیشن نے اپنی پہلی کارروائی میں وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو گرفتار کرلیا ہے۔

صوبائی وزیر کو جمعہ کے روز احتساب کمیشن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ضیاء اللہ آفریدی کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور ان کا شمار وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے قریب ترین افراد میں ہوتا ہے جبکہ پارٹی فیصلوں میں ضیاء اللہ آفریدی کی رائے کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، ٹھیکیوں میں گھپلے، غیر قانونی تقرریوں اور تبادلوں کے الزامات ہیں۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے مائن اینڈ مینرل سیکنڈل میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء اور سابق وزیر معدنیات محمود زیب، سابق سیکرٹری معدنیات شاولی ،کمشنر بنوں عصمت، جیالوجسٹ نوریز، سابق وزیر کے فرنٹ مین اختشام اور ڈائریکٹر لاسنز سمیت 10 کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے