ابوظہبی میں23 قیراط سونے کے ورق میں لپٹی آئس کریم کی دھوم مچ گئی،شہریوں کی بڑی تعداد لطف اٹھانے پہنچ گئی۔
دنیا بھر میں دبئی اپنے بہترین شاپنگ مالز، خوبصورت ساحل، دیوقامت عمارات اور فیسٹولز کے لئے مشہور ہے لیکن اب متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظہبی میں سونے کے ورق میں لپٹی منفرد آئس کریم شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
سعودی عرب سونے کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتا ہے اسی لئے اس شہر میں موجود ایک آئس کریم پارلر نے اپنی آئس کریم سونے کے ورق میں لپیٹ کر بیچنے کا انوکھا انداز متعارف کروایا ہے ۔
ایمیرٹیس پیلس ہوٹل میں ملنے والی اس انوکھی آئس کریم کو 23قیراط سونے کے ورق میں لپیٹ کر شائقین کو پیش کیا جاتا ہے جس کی قیمت صرف 40درہم ہے۔
یہ آئس کریم اونٹ کے دودھ سے بنائی جاتی ہے اور چاکلیٹ سمیت مختلف ذائقوں میں سرو کی جاتی ہے۔