بلوچستان: سرکاری اسپتالوں میں نرسوں کی ہڑتال جاری

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں نرسوں کی اپنے مطالبات کےحق میں ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔ نرسز نے اب ایمرجنسی سروسز بھی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان نرسزایکشن کمیٹی بلوچستان کےمطابق نرسزنےاپنے مطالبات کے حق میں سرکاری اسپتالوں میں دوسر ے روز بھی ڈیوٹی کابا ئیکا ٹ کیا ہواہے۔

نرسز صرف ایمرجنسی ڈ یو ٹی سرانجام دے رہی ہیں جس میں ایمرجنسی ڈیوٹی میں شعبہ حا دثات، گائنی اورلیبر روم کی خدمات شامل ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ اگرمطالبات تسلیم نہ کئےگئےتو ا یمر جنسی ڈ یو ٹیز کابھی بائیکا ٹ کیا جائےگا ۔نرسز کے چار ٹر آف ڈیمانڈ کے مطا بق ہیلتھ پر وفیشنل اور رسک الاؤنس، سرو س اسٹر کچر سمیت د یگر منظور شدہ مطالبات کا نو ٹیفکیشن جاری کیا جا ئے۔

نرسوں نے اپنا ا حتجاجی کیمپ سول اسپتال نرسنگ ہاسٹل کے قر یب قائم کردیا ہےجبکہ وارڈزمیں نر سز کی عدم موجودگی کےباعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سا منا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے