بھارتی قید سے 11 پاکستانی رہا، وطن پہنچ گئے

بھارتی قید سے رہا ہونے والے 11 قیدی پاکستان پہنچ گئے، وطن پہنچنے پر رہائی پانے والوں کے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منائیں گے ۔

بھارت نے 11پاکستانی قیدی رینجرز حکام کے حوالے کر دیے، جنہیںواہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ 11 قیدی سری نگر، کوٹ بیہلوال، لامپور اور الواڑ کی جیلوں میں کئی سال سے قید تھے۔

غلطی سے سرحد عبور کرنے کرنے سمیت دیگر الزامات کے تحت بھارتی جیلوں میں قید کاٹنے والے 11 افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا، جن میں مرتضیٰ عاقب، آصف خان، قاری محمد اسماعیل، سیف اللہ، محمد ساجد، زاہد علی، رشی مہندر کمار، شوکت علی ، راشد علی، مسعود اختر اور محمد جاوید شامل ہیں۔

رہائی پانے والے تمام افراد کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا تو ان افراد کو پھولوں کے ہار پہناکر ان کا استقبال کیا گیا، رہا ہونے والے افراد نے وطن پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے