عشنا شاہ کا نیا فیشن

1

تبصرہ ۔ ۔ ۔  کوکب جہاں

کوکب جہاں

کراچی

۔ ۔ ۔

دعا ۔۔۔ عید الفطر کے فورا بعد جیو ٹی وی پر ریلیز ہونے والی نئی ڈرامہ سیریل ہے جو آج کل کے نوجوانوں کے مسا ئل اور ان کی زندگی میں آنے والے مشکل فیصلوں سے متعلق ہے۔

3

ڈرامہ کے مرکزی کردار عشنا شاہ اور دانیال راحیل ہیں۔ اشنا ایک کم آمدنی والے گھرانے کی لڑکی جویریہ کا کردارادا کرہی ہیں جس کو ایک متمول اور سیایسی خاندان کے لڑکے اشعرسے محبت ہوجاتی جس کا انجام شادی پر ہوتا ہے۔

5

کہانی عشنا شاہ کے کردار کے گرد گھومتی ہے کہ کس طرح وہ اس نئے ماحول میں اپنی زندگی کے نشیب و فراز سی گزرتی ہے۔ اس ڈرامے کی ایک اور خصوصیت عشنا شاہ کی گھیردار پٹیالہ شلواریں، چھوٹی کرتیاں اور ناک میں نتھنی ہیں۔

2

جیو کے فیشن ڈیپارٹمنٹ نے پٹیالہ اور کرتیوں کو سیاہ، سفید، پیلے، نیلے، سرخ اور سبز رنگوں کے امتزاج کع ساتھ پیش کیا ہے۔ جیو کے مطابق ہر رنگ کو سین کی ڈیمانڈ  کے مطابق استعمال کیا گیا ہے اور پٹیالہ شلواروں کو وہی شکل دی گئی ہے جو کہ ہونی چاہئے۔

4.

اب دیکھنا ہی ہے کہ ڈرامہ میں جویریہ کا کردار پاکستان میں پٹیالہ شلواروں اور کرتیوں کا رواج پھر سے زندہ کر پائے گا یا نہیٰں ورنہ ڈرامے کے پروڈ یوسر کا تو کہنا ہے کہ وہ عشنا اور ان کے کرادر پر تو خوب ہی جچے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے