کراچی میں نماز عید الفطر، گورنر سندھ نے پولو گرائونڈ میں نماز پڑھی

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ شہر میں نماز عید کے اجتماعات لگائے گئے۔

اجتماعات میں ملک کی خوشحالی امن و سلامتی اور سانحہ بہاولپورو حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعائیں کی گئیں۔

کراچی میں عید الفطر کی نماز کا مرکزی اجتماع باغ جناح پولو گراؤنڈ میں ہوا جہاں گورنر سندھ محمد زبیر،ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ سمیت اعلیٰ حکام اور اسلامی ممالک کے سفارتکاروں نے نماز عید ادا کی۔

عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد گورنر سندھ نے لوگوں سے عید بھی ملی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

[pullquote]شہر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات نشتر پارک، محفل شاہ خراساں، کنزالایمان، سبیل والی مسجد، عید گاہ ناظم آباد، نیو میمن مسجد،جناح گراؤنڈ، مسجد خیر العمل اور دیگر مقامات پر ہوئے۔ اس موقع پر لاکھوں فرزندان اسلام بارگاہ الہی میں سربسجود ہوئے۔[/pullquote]

نماز عید کے بعد بچے ہوں یا بڑے سب ہی نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور عید کی مبارکباد دی۔ شہر میں عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید کے سینکڑوں اجتماعات کے لئے مساجد اور عیدگاہوں کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اس موقع پر تعینات رہی۔

کراچی میں نماز عید کے اجتماعات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور سانحہ بہاولپور میں جاں بحق افراد کے لیے مغفرت کی دعائیں مانگی گئیں ۔علماء کرام نے عوام سے اپیل کی اپنی عیدکی خوشیوں میں غمزدہ خاندانوں کو یاد رکھیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے