وزیر صحت بلوچستان کے قافلے پر راکٹ حملہ

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے قافلے پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کیا، تاہم وزیر صحت اور ان کے ساتھی واقعے میں محفوظ رہے۔

اسسٹنٹ کمشنر پنجگور عبدالجبار کے مطابق صوبائی وزیر کے قافلے کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پنجگور سے پروم کی طرف جا رہے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ شرپسندوں نے حملے میں راکٹ سمیت مختلف ہتھیاروں کا استعمال کیا، تاہم لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد لیویز اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

رحمت صالح بلوچ کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے