وزیراعظم نواز شریف کا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان منظر عام پر آگیا

وزیراعظم نواز شریف کا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان منظرعام پر آگیا ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف نے کہ ہے کہ وہ ابتدا میں اپنے والد کی طرف سے قائم کی جانے والی ایک یا ایک سے زائد کمپنیوں کے شئیر ہولڈر یا ڈائریکٹر تھے تاہم وہ کم وبیش تین دہائیوں سے کسی کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں رہے اور سال انیس سو پچاسی سے کسی بھی کمپنی میں متحرک نہیں رہے ۔

وزیراعظم نواز شریف کا مشترکہ تحقیقاٹی ٹیم کے سامنے پندرہ جون کو ریکارڈ کرائے گئے بیان کی نقل ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف کے بارے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں ایک آف شور کمپنی کا مالک بھی بیان کیا تھا تاہم حیران کن طور پر وزیراعظم سے ٹیم کے چھ ارکان کی طرف سے کیے گئے سوالات میں ایک سوال بھی انکی اپنی آف شور کمپنی کی ملکیت کے حوالے سے نہیں کیا گیا ۔

مشتر کہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم کے بیان کے ساتھ ساتھ انکے بیان پر اپنا تجزیہ بھی لکھا ہے اور الزام عائد کیا کہ نوازشریف جے آئی ٹی کے اکثر سوالوں کا اطمینان بخش جواب نہ دے سکے اور بیان رکارڈ کرواتے ہوئے حیلے بہانوں سے کام لیتے رہے، جے آئی ٹی نے مذید کہا کہ وزیراعظم ذہنی طور پر پہلے سے مصروف نظر آئے اور انٹرویو کے دوران غیر وابستہ اور قیاس آر ائیوں کا سہارا لیتے رہے ۔ جے آئی ٹی نے یہ بھی کہا کہ بعض مواقع پر جے ائی ٹی سے تعاون نہ کیا اور متعدد سوالوں پر کہا انہیں کچھ یاد نہیں۔ وزیراعظم کی طرف سے دئیے گئے بیان میں کہا گیا کہ وہ اپنے ساتھ انکم ٹیکس ریٹرنز اور ویلتھ ری کنسیلیشن اسٹیٹمنٹس لائے ہیں وزیر اعظم نواز شریف سے کیے گئے چودہ سوالات کی تفصیل سوال و جواب کےطور پر اسطرح بیان کی گئی ہے ۔

سوال نمبر1۔آپ نے تقاریر میں کہا عزیزیہ وگلف اسٹیل کا رکارڈ دستیاب ہے لیکن دیا نہیں؟
یقین نہیں شاید اسپیکر کو دیا ہو، وزیر اعظم کا جواب

سوال نمبر2۔ کیا آپ نےسپریم کورٹ میں اپنے بچوں کی طرف سے جمع کرایا گیا رکارڈ دیکھا؟
دیکھا نہیں لیکن میں تسلیم کرتا ہوں کہ وہ درست ہے، وزیر اعظم کا جواب

سوال نمبر3۔ کیا آپ کوئی نئی دساتویز ساتھ لائے ہیں؟
ہمارے پاس جو کچھ تھا ہم وہ دے چکے ہیں، وزیر اعظم کا جواب

سوال نمبر4۔ آپ کو 1999 میں ایون فیلڈ پراپرٹیز کی سیٹمنٹ سے متعلق کیا معلوم ہے؟
میں نے سنا ہے لیکن معلوم نہیں کہ ٹرمز کیا تھیں۔ وزیر اعظم کا جواب

سوال نمبر5۔آپ نے 2005 میں فیملی سیٹلمنٹ کا حوالہ دیا، کیا گلف اسٹیل و ایون فیلڈ کا معاملہ آپ میں زیر بحث آیا؟
جی ہاں، تب سے یہ حسن و حسین کے پاس ہے، وزیر اعظم
میرے خیال میں حسن اس کا مالک ہے مجھے پورا یقین نہیں، وزیر اعظم کا جواب

سوال نمبر6۔حسین ان اپارٹمنٹس کی ملکیت ظاہر کرتا رہا، مگر یہاں دہائیوں سے حسن رہ رہا ہے، کیا عجیب نہیں؟
بھائیوں کے درمیان یہ غیر عمومی نہیں، وزیر اعظم کا جواب

سوال نمبر7۔ کیا حسین و مریم کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ کے بارے میں آپ کو علم ہے؟
میرے علم میں ٹرسٹ ڈیڈ کی کوئی بات نہیں، وزیر اعظم کا جواب

سوال نمبر 8۔ کیا آپ نیشنل بینک کے سعید احمد کو جانتے ہیں کیا کبھی ان کے ساتھ کوئی کاروبار کیا ہو؟
میں سعید احمد کو لمبے عرصے سے جانتا ہوں لیکن کوئی کاروبار نہیں کیا، وزیر اعظم کا جواب

سوال نمبر9۔ کیا آپ قاضی خاندان کو جانتے ہیں؟
جی میں انہیں نہیں جانتا، وزیر اعظم نواز شریف کا جواب

میں بہت سے لوگوں سے ملتا ہوں سب کو یاد نہیں رکھ سکتا، وزیر اعظم
سوال نمبر 10۔ کیا آپ شیخ سعید کو جانتے ہیں؟
جی لمبے عرصے سے جانتا ہوں لیکن ان کے ساتھ بھی کاروبار نہیں کیا، وزیر اعظم

سوال نمبر 11۔سال 2002۔2001 میں حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں رمضان و چوھدری شوگر ملز سے قرض لے کر ادائیگی کی گئی ؟
مجھے نہیں معلوم کہ کوئی قرض تھا، معاملے کا علم نہیں، نواز شریف کا جواب

سوال نمبر12۔ کیا آپ نے کبھی خاندان کے کسی فرد کو بیرون ملک رقم بھیجی؟
نہیں میں نے کبھی نہیں بھیجی، وزیر اعظم کا جواب

سوال نمبر 13۔ ہل میٹل سے حاصل رقم کا کوئی حصہ سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا؟
نہیں ایسا نہیں کیا، لیکن اگر میں نے ایسا کیا توکیا یہ جرم ہے، وزیر اعظم کا جواب

سوال نمبر 14
کیا یہ غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ نہیں؟
وزیر اعظم نواز شریف نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے