ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، 6 افراد جاں بحق

پنجاب کے وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ گوجرانوالہ میں بارش کے باعث 2 مکانات کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک بھر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارشوں کے سلسلے جاری ہیں، گجرات میں 138ملی میڑ، گوجرانوالہ میں 106اور سیالکوٹ میں 113ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ہے ۔اسلام آباد میں بھی موسلادھار بارش کے بعد راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہونے لگی۔

کشمیر، اسلام آباد، مری، لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ سمیت شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں چھتیں ٹپکنے لگیں اور پانی سرکاری اسپتال میں پانی داخل ہوگیا جبکہ شاہراہیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر، مردان اور کوئٹہ میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ مظفرآباد ، باغ، ہٹیاں، چناری، لیپہ، حویلی اور پونچھ کے ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔

بارش کے بعد مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے