بھارت نےسکم سےفوج نہ بلائی تو اُسےندامت ہوگی، چین

چین نے کہا ہے کہ بھارت نےسکم سرحدسےفوج واپس نہ بلائی تواسےندامت کاسامناکرنا ہوگا۔

چین کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق پچھلی بارسفارتی کوششوں سےمعاملہ نمٹ گیاتھا،اب صورتحال مختلف ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق بھارت پرواضح کردیاگیاہےمعاملےپربات چیت کی گنجائش ہی نہیں ہے۔

خبر ایجنسی نے متنبہ کیا ہے کہ بھارت اس معاملےکولداخ میں 2013اور2014کےدرمیان پیداصورتحال سےتعبیرنہ کرے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس خطے میں بھارت اور چین کے درمیان 1967 میں بھی جھڑپیں ہوئی تھیں اور اب بھی وقتاً فوقتاً حالات میں گرمی آتی رہتی ہے لیکن ماہرین کے مطابق یہ حالیہ کشیدگی گذشتہ برسوں میں سب سے زیادہ کشیدہ ہے۔

چین نے حال ہی میں چین نے بھارت کے سرحدی محافظوںکی جانب سے تبت اور سِکم کے درمیانی علاقے میں دراندازی کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت سے آنے والے 300 ہندو اور بدھ یاتریوں کو اپنے علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے