انٹارک ٹیکا: سرد ترین مقام پر تاریخ کی پہلی شادی

لوگ شادی کے لمحات یادگار بنانے کے لیے نت نئے طریقے ڈھونڈتے ہیں،برطانوی جوڑے نے بھی شادی یادگار بنانے کے لیے دنیا کے سرد ترین مقامات میں سے ایک انٹارکٹیکا کا انتخاب کیا۔
سردی میں ٹھٹھرتے باراتیوں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا ۔

دنیا کے سرد ترین مقامات میں سے ایک انٹارک ٹیکا ہے ۔اس برفانی سرزمین پرجولی اور ٹام شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
جولی اور ٹام لوگوں کو برفانی مقامات کی ہی سیر کراتے ہیں،اسی دوران دونوں ملے اور ایک دوسرے کو پسند کرلیا۔

برف سے ڈھکے انٹارکٹکا کی تاریخ میں یہ پہلی شادی ہے۔اس انوکھی شادی کے بعد رخصتی بھی ذرا ہٹ کر ہوئی۔
جولی پھولوں سے سجی کار میں نہیں بلکہ برف پر چلنے والی دیو ہیکل گاڑی میں بیٹھ کر پیا کے دیس سدھار گئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے