انصاف ملا تو فیصلے چوراہوں پر نہیں ہوں گے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سب سے بڑاامتحان سپریم کورٹ کاہے، عدالت نےہمیں انصاف دیا تو فیصلےچوکوں اورچوراہوں

پرنہیں ہوں گے،جےآئی ٹی کےخلاف پروپیگنڈاکیاگیا۔

پاناما پیپرز عملدرآمد کیس کی پانچویں سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں سراج الحق کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان

کوثبوت فراہم کرنےکےلیے3مواقع دیے گئے،سپریم کورٹ کےججزحکومت کی جانب سےکسی دلیل کےمنتظرہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی جمہوریت سےوابستہ ہے،ایسا فیصلہ ہوناچاہیےجس سے پاکستان کرپشن سےپاک ہو۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان واحدملک ہےجہاں حکمران خود کواحتساب سےبالاسمجھتےہیں،پاناماکیس کےفیصلےسےملک کامستقبل وابستہ

ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ وزیراعظم جرات کامظاہرہ کرکے استعفادےدیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے