کوئٹہ سمیت ہائی رسک اضلاع میں پولیو مہم کا دوسرا روز

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چار ہائی رسک اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے ۔

کوآرڈینیٹرایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ سید فیصل احمد کے مطابق مہم کوئٹہ،قلعہ عبداللہ،پشین اورمستونگ میں چلائی جا رہی ہے مہم کے لئے مجمو عی طور پر تین ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

شہر کے دا خلی اورخارجی راستوں،ہوائی اڈوں،ر یلو ے اور بس اسٹیشنز سمیت مختلف گزر گاہوں پربھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیمیں تعینات ہیں جبکہ مہم کے دوران ٹیمو ں کی سیکورٹی کے لئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سید فیصل احمد نے مزید بتایاکہ گز شتہ ہفتےصوبےکےنواضلاع میں مہم چلائی گئی تھی۔

محکمہ صحت نے پشین میں دو ڈاکٹرز کو پولیو مہم میں کام سے انکار کرنے پر معطل کر دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے