چیف جسٹس نے ملتان زیادتی واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا

ملتان میں پنچائیت کے حکم پر بدلے میں لڑکی سے زیادتی کے واقعے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اشفاق سمیت واقعے کے تمام مرکزی ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ملتان کے علاقے مظفرآباد میں پنچائیت کے حکم پر بدلے میں لڑکی سے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عمر وڈا سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب ملتان کے علاقے مظفرآباد میں پنچائیت کے حکم پر 16سالہ لڑکی سے زیادتی کے معاملے کا سختی سے نوٹس لیا تھا جس کے بعد پنچائیت کے سرپنچ امین، عمر وڈا کی والدہ سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں عمر وڈا، اشفاق، حق نواز اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 16 جولائی کو راجہ پور میں 12 سالہ لڑکی سےمبینہ زیادتی ہوئی جس کے بعد 18جولائی کو معاملے کا فیصلہ کرنے کے لیے پنچائیت لگی اور اس کے حکم پر ملزم کی بہن کو متاثرہ لڑکی کے بھائی نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے