پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کا اختتام، پوائنٹس میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران 99 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئےاورکاروباری ہفتے کا اختتام 617 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاناماکیس کے فیصلےکو لے کر سرمایہ کار محتاط رہے۔

ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 106 پوائنٹس رہی جبکہ 99 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 51 ارب روپے ہے۔

ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1870 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا اور مارکیٹ کیپٹیلائزیشن 107 ارب اضافے سے 9 ہزار 514 ارب روپے ہوگئی جب کہ ہنڈرڈ انڈیکس 617 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 912 پر بند ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے