ڈاکٹر عافیہ نے طبی معائنہ کروانے سے کیوں انکار کیا ؟

فرید قریشی

  news1.485508

لندن

برطانوی دارالامراء کے پہلے مسلمان رکن لارڈ نذیر احمد نے امریکی اٹارنی جنرل کو خط لکھ کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تھا، اور مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کا غیر جانبدارانہ طبی معائنہ کرایا جائے۔
11720049_10206000844972178_591638091_n
امریکی حکام نے اپنے جواب میں بتایا ہے کہ عافیہ صدیقی کو ٹیکساس کے فیڈرل میڈیکل سنٹر میں قید رکھا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق عافیہ صدیقی نے اپنی صحت کے متعلق کوئی شکایت نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے علاج معالجے کی کوئی درخواست کی ہے, بلکہ امریکیوں کے بقول ڈاکٹر عافیہ نے طبی معائنہ کروانے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق عافیہ صدیقی کو بھی دیگر قیدیوں کی طرح اپنے خاندان سے رابطے اور ملاقاتیوں سے ملنے کی اجازت ہے۔
۔۔۔۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو ان کے بچوں سمیت مبینہ طور پر پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں کراچی سے اغوا کر کے امریکیوں کے حوالے کیا گیا۔
Aafia-Siddiqui1
پرویز مشرف نے عافیہ صدیقی کے علاوہ بھی کئی افراد کو ڈالر لیکر امریکہ کے حوالے کیا کیا جس کا ذکر انہون نے اپنی کتاب ،ان دی لائن آف فائر میں کیا ۔
عافیہ صدیقی کا ایک بیٹا ابھی تک لاپتہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے