مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3کشمیری نوجوانوں شہیدہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں بھارتی فوج نے محاصرے اورتلاشی کےدوران تینوں نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کیا جن کی شناخت جاوید احمد ڈار اور عبدالحمید میر کے نام سے ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ قابض فوج نے علاقے میں گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں مزید فوج اور پولیس کی نفری کو تعینات کردیا ہےجب کہ انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی، علاقے میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑتا جارہا ہے۔

ماہ جولائی میں قابض فوج نے 33 کشمیری شہید اور سیکڑوں زخمی کیے جب کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے