مانسہرہ:زہریلی چیز کھانے سے دو بچے جاں بحق، تین کی حالت غیر

مانسہرہ تحصیل اوگی کے نواحی علاقے کھبل میں زہریلی چیز کھانے سے دو بچے جاں بحق جبکہ3کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے نواحی گاؤں نمبل کھبل میں بچوں نے گھر سے باہر کھیتوں میں نا معلوم زہریلی چیز کھا لی جس سے 5 بچوں کی حالت خراب ہو گئی

11 سالہ سعدیہ اور 3 سالہ صفدر گھرپر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ اختر گل ، گل نواز اور میمونہ کو انتہائی خراب حالت طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال BHUکھبل منتقل کر دیا گیا،

ذرائع کے مطابق مذکورہ ہسپتال میں ڈاکٹر کے بجائے صرف ٹیکنیشن موجود ہے،اور طبی سہولیات کا بھی فقدان ہے تاہم متاثرہ بچوں کو دستیاب سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اور انکی حالت بہتر بتائی جاتی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے