توہین عدالت کی درخواست: نوازشریف و دیگر کو نوٹس جاری

لاہورہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پرنواز شریف سمیت 14پارلیمنٹرین کو نوٹس جاری کردیے گئے،ان میں سعد رفیق ،رانا ثناءاللہ ، طلال چودھری و دیگر شامل ہیں۔

عدالت عالیہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جسے سول سوسائٹی کی جانب سے درخواست قرار دیا جارہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون رشید کی عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے جی ٹی روڈ ریلی کے دوران سپریم کورٹ سمیت دیگر اداروں کے خلاف بیانات دیئے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔

عدالت کی جانب سے جن 14 ارکان پارلیمنٹ کو نوٹسز جاری کیے گئے ان میں خواجہ سعد رفیق، دانیال عزیز، رانا ثنااللہ، خواجہ آصف، طلال چودھری، آصف کرمانی، عابد شیر علی، اسحاق ڈار سمیت دیگر شامل ہیں جب کہ چیئرمین پیمرا کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست پر آئندہ سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کی جاچکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے