سندھ کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے تحت کچھ وزرا کو گھربھیجے جانے کا امکان ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعیدغنی کوسندھ کاوزیراطلاعات بنانےکافیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کی کابینہ میں سے کچھ کو گھر بھیجا جارہا ہے جبہ بعض نئے وزرا کو شامل کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ سےامداد پتافی، ممتازجکھرانی،شمیم ممتازکوفارغ کرنے جبکہ سعید غنی،امتیازشیخ اورجام مددعلی کوسندھ کابینہ میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔