گھارو: میری ٹائم انسدادِ دہشت گردی سینٹر کا سنگِ بنیاد

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے گھارو میں میری ٹائم انسدادِ دہشت گردی سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ میری ٹائم انسدادِ دہشت گردی سینٹرتربیت کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہو گا ، جو اسپیشل آپریشن فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اسپیشل ونگز کو تربیت فراہم کرے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کراچی میں سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کے تعمیراتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔

ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا کہنا تھا کہ سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کے فرائض میں کراچی بندرگاہ اور ساحلی پٹی پر حساس تنصیبات کی حفاظت ہے، یہ فورس امدادی آپریشنزکے ساتھ ساتھ خشکی اور سمندر دونوں جگہ آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے