مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کی تیاریاں

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مال روڈ پر دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ لاہور ہائی کورٹ میں دھرنا رکوانے کی انجمن تاجران کی درخواست کی سماعت آج دوبارہ ہوگی۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مال روڈ پر دھرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں جب کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا خصوصی کنٹینر بھی دھرنے کی جگہ پہنچا دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکتے ہوئے آج پنجاب حکومت اور پاکستان عوامی تحریک سے جواب طلب کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ میں انجمن تاجران کے رہنما نعیم میر کی درخواست کی آج دوبارہ سماعت ہوگی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے جب کہ مال روڈ پر جلسے جلوسوں سےکاروبار تباہ ہو رہا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پابندی کے باوجود مال روڈ پر سیاسی جلسے جلوس روکے نہیں جا رہے اور مال روڈ پر جلسے جلوسوں سے عوام کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے رہنما نوراللہ صدیقی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے شہدا کے لواحقین کل مال روڈ کے قریب احتجاج کریں گے تاہم ہم مال روڈ پر نہیں جائیں گے۔

نوراللہ صدیقی کے مطابق عدالت نے طلب کیا ہے جہاں معزز ججز کو قائل کریں گے کہ مال روڈ کے قریب پرامن احتجاج کیا جائے گا اور قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے