نہال ہاشمی کی طبیعت ناساز،پمز اسپتال میں داخل

سینیٹر نہال ہاشمی کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں پمز اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی کو دل کے عارضے کے باعث پمزاسپتال لایا گیا،جس کے بعد ان کی انجیوگرافی کی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انجیو گرافی کے بعد ڈاکٹروں نے نہال ہاشمی کی انجیو پلاسٹی تجویز کی، جس کے دوران ان کےدل میں 3اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔

اسپتال ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی کو2سے 3دن اسپتال میں رکھا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے