” بلیو وہیل چیلنج "

یورپ میں تیزی سے مقبول ہوتا بلیو وہیل چیلنج اب ایشیا کے دروازے پر بھی دستک دینے لگا ہے گزشتہ دنوں بھارت میں دو ٹین ایجر اس کا شکار بن کر خودکشی کر چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس چیلنج کو ایکسپٹ کر کے مرنے والوں کی تعداد 130 سے 140 کے درمیان ہے جن میں زیادہ تر ٹین ایجر شامل ہیں جتنا میں نے نیٹ پر اسے سرچ کیا ہے .

میری معلومات کے مطابق اس کے پچاس چیلنج ہوتے ہیں جن میں آدھے خفیہ ہوتے ہیں جو کیوریٹر یعنی ان کا نمائندہ آپ کو دیتا ہے .

جواوپن چیلنج نیٙٹ پر دیئے گئے ہیں ان میں اپنے ہاتھ پر بلیڈ سے کٹ مارنا ، جسم کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچانا ، ہارر موویز دیکھنا اور اسی قسم کا میوزک رات کے آخری حصے میں سننا ، بلند عمارتوں پر جا کر منڈیر پر چلنا یا باہر کی جانب رخ کر کے بیٹھنا ، رات گئے ٹرین کے پھاٹک پر جانا اور ان کی دی گئی ہدایات پر عمل کرنا جیسے شامل ہیں ۔۔۔

ان اوپن ٹاسک سے ہی خفیہ ٹاسک کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ایک بار آپ اس چیلنج میں داخل ہو گئے تو اپنی مرضی سے باہرنہیں نکل سکتے واضح طور پر یہ کچے اور خصوصاً نوجوانوں کے ذہنوں کو بدترین طریقے سے استعمال کرنے کا سوچا سمجھا منصوبہ نظر آتا ہے.

مجھے حیرت ہے کہ عالمی طور پر اس منحوس چیلنج کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی کیوں نہیں کی گئی ۔اب جب کہ بھارت میں دو بچوں کی خودکشی کا معاملہ سامنے آگیا ہے تو ہمیں اپنے طور پر حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

اپنے گھر میں انٹرنیٹ ایکٹیوٹیز کو مسلسل مانیٹر کیجئے بچوں کو یقین دلائیے کہ ہر مسئلہ کا حل ضرور ہوتا ہے ان سے کمیونیکیشن بہتر اور مضبوط کیجئے اپنی فیملی کی اور اپنی حفاظت کیجئے اللہ تعالیٰ سب کو اپنی امان میں رکھے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے