نواز شریف نے انتخابی مہم سے حمزہ شہباز کو علیحدہ کردیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے این اے 120کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم سے اپنے بھتیجے حمزہ شہباز کو علیحدہ کردیا ۔

وزیر تجارت پرویز ملک کا نواز شریف سے کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اچھی انتخابی مہم چلاتے ہیں، انہوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم بھرپور طریقے سے چلائی ، انہیں انچارج بنایا جائے۔

جس پر نوازشریف نے پرویز ملک کی تجویزمسترد کرتے ہوئے انہیں ذمہ داری سونپ دی،اس طرح حمزہ شہباز کی جگہ وزیرتجارت پرویز ملک انتخابی مہم کےانچارج مقرر کردیئے گئے۔

ادھر انتخابی مہم کے دوران حمزہ شہباز نے ملک سے باہر جانے کا عندیہ دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے