لندن فلیٹس کی انکوائری کےلیے شریف فیملی طلب

نیب نے لندن فلیٹس کی انکوائری کےلیے شریف فیملی کو طلب کرلیا۔نیب لاہور نے گزشتہ روز شریف فیملی کونوٹس بھیجے تھے۔ نیب نے مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کررکھا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم انکوائری کےلیے لاہور پہنچ گئی ہے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف، حسین نواز، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوبلالیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ شریف خاندان کو 2 روز پہلے بھی نیب لاہور نے طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے تاہم کوئی بھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو آج ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں طلب کیا گیا ہے۔نیب لاہور نے طلبی کے نوٹس ڈی جی نیب لاہورمیجر (ر) شہزاد سلیم کی منظوری سے جاری کیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے